ملکی تاریخ کی پہلی مس ٹرانس پاکستان کا انتخاب

لاہور: لاہور سے تعلق رکھنے والی شاہرہ رائے ملکی تاریخ کی پہلی مس ٹرانس پاکستان منتخب ہوگئیں۔

لاہور کی ماڈل اور گلوکارہ شاہرہ رائے پاکستان کی پہلی مس ٹرانس بیوٹی کوئین بن گئیں، تاج پوشی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں پاکستان کے ساتھ دبئی سے آئی ہوئی نامور میک اپ آرٹسٹ اور شوبز اسٹارز نے شرکت کی جب کہ مس پاکستان اریج چوہدری نے شاہرہ رائے کو مس ٹرانس پاکستان کا تاج پہنایا۔

مس ٹرانس پاکستان شاہرہ رائے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پہلی بیوٹی کوئین بننے کی بڑی خوشی ہے، میری کامیابی ثابت کرتی ہے کہ یہ ٹرانس جینڈر بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ مس پاکستان اریج چوہدری اور نامور میک اپ آرٹسٹ ابیحا مامون نے بھی شاہرہ رائے کی بیوٹی کوئین بننے کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

 

واضح رہے کہ مس ٹرانس پاکستان مقابلہ کینیڈا میں ہوا تھا جس کے فائنل مقابلے میں شاہرہ رائے نے 10 شرکاء کو ہرا کر مس پاکستان بیوٹی کوئین کا اعزاز اپنے نام کیا۔