37چیک پوئنٹس پر طالبان کا قبضہ،افغان حکام کا 50جنگجو ہلاک کرنیکا دعویٰ

کابل:افغانستان کے صوبے لغمان کے دارالحکومت میں افغان فورسز کے طالبان کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں حکام نے 50 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ادھرطالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے  بتایا ہے کہ انہوں نے شہر کے مضافات میں 37 سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر قبضہ کر لیا ہے۔

دوسری جانب افغان فورسز اور طالبان کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سیکڑوں لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑرہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یکم مئی سے امریکی افواج کے انخلا کے آغاز کے بعد سے افغانستان میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور شدت پسند نئے علاقوں پر قبضے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

افغان فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان حالیہ تصادم صوبے لغمان کے دارالحکومت مہترلام میں رات گئے ہوا۔حکام نے کہا کہ لڑائی کے دوران ایک موقع پر وزیر دفاع و سابق چیف آف آرمی اسٹاف یاسین ضیا خود میدان میں آگئے۔

یاسین ضیا نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نفری آنے کے بعد دشمن کو بھاری نقصان پہنچا۔وزارت دفاع نے کہا کہ رات بھر جاری رہنے والی لڑائی میں طالبان کے 50 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

ادھرطالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے  بتایا کہ انہوں نے شہر کے مضافات میں 37 سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر قبضہ کر لیا ہے۔

افغانستان میں پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد کی آزاد ذرائع سے تصدیق غیر معمولی بات ہے اور دونوں فریقین اپنی کامیابیوں کو بڑھا چڑھا کر اور نقصان کو کم کرکے بتاتے ہیں۔

افغان فورسز اور طالبان کے درمیان تصادم کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا جس کے باعث سیکڑوں لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔مہترلام پر حملہ طالبان کی طرف سے نئے علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کے بعد ہوا ہے۔

حالیہ دنوں میں شدت پسندوں نے وردک صوبے کے اضلاع نرخ اور جلریز پر قبضہ کیا ہے۔وردک کو دہشت گرد طویل عرصے سے دارالحکومت کابل پہنچنے کے لیے گیٹ وے کے طور پر اور خوفناک حملوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔