فلسطینی شہری نے اسرائیلی ٹی وی خاموش کردیا

فلسطینی ہیکر ”انس آس” نے گذشتہ روز اسرائیل کے سرکاری ٹی وی کو ہیک کر لیا۔

گذشتہ رات فلسطینی ہیکر نے اسرائیل کے سرکاری ٹی وی کو ہیک کرتے ہوئے لکھا کہ ”یروشلم فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے”۔

ہیکر کے اس جملے کے بعد براہ راست نشریات منقطع کر دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد فلسطین میں اسرائیلی حملے رک گئے ہیں۔

تاہم جنگ بندی کے اگلے ہی روز اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں جشن منانے والوں پر شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں فائر کی تھیں۔

مصر کی ثالثی کی بدولت اسرائیل اور حماس کے درمیان 21مئی کو غیر مشروط معاہدہ طے پایا تھا۔

اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 65 بچوں سمیت کم سے کم 232 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ میڈیا ہاؤسز سمیت کئی عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں۔