واشنگٹن:امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ فوجی اڈے کے قیام کے لئے مذاکرات بے نتیجہ رہے اور پاکستان سمیت خطے کے دیگر ملکوں نے ہمیں فوجی اڈے دینے سے انکار کیا ہے۔
پینٹاگون کے پریس سیکرٹری جان کربی نے یہ اعتراف ایک میڈیا بریفنگ میں کیا۔
جان کربی نے کہاکہ افغانستان تک رسائی کیلئے امریکہ خطے کے دیگر ممالک سے بھی مشاورت کررہا ہے تاہم میرے پاس اس حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ نہیں۔
جان کربی نے کہاکہ انخلاء کے بعد دہشت گردی کے خاتمے کی صلاحیت کیلئے ہم قابل اعتبار اور قابل عمل مواقع تلاش کررہے ہیں اور ایسے بہت سے طریقے ہیں جن میں اوورسیز بیسنگ صرف ایک آپشن ہے۔
ا نہوں نے کہاکہ میں کسی بھی ملک کے حوالے سے خصوصاً بات نہیں کرونگا۔