واشنگٹن:امریکی پولیس نے اعلان کیاہے کہ کیلیفورنیا میں ہونے والے فائرنگ کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔
کیلیفورنیا کے شہر سان ھوزے میں ایک بندوق بردار مسلح شخص کی فائرنگ سے متعدد زخمی ہوگئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا کہ وہ فائرنگ کے بعد کیلیفورنیا کے واقعے کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے جبکہ سانٹا کلارا کانٹی پولیس آفس کے سربراہ نے اس حادثے کے مضمرات کا انکشاف کیا۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ پولیس چیف رسل ڈیوس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس واقعے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آور پولیس فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اور ہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد کی تصدیق نہیں کی جاسکتی شہر کے مرکزی ہوائی اڈے کے قریب سانٹا کلارا ویلی میں ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے ذریعہ چلائے جانے والے ایک ہلکے ریل یارڈ پر مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے فائرنگ کی گئی۔
مقامی میئر سیم لائکارڈو نے ٹویٹر پر لکھا کہ حملہ آور اب کوئی خطرہ نہیں ہے اور جگہ خالی کرلی گئی ہے۔