جیا علی نے تحریک انصاف کے رہنماء کو اپنا جیون ساتھی چُن لیا

لاہور:  نامور اداکارہ جیا علی نے  کرکٹ کوچ اور پی ٹی آئی  رہنما عمران ادریس سے بادشاہی مسجد میں نکاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ جیا علی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئی ہیں جن کی شادی لاہور میں سادگی سے انجام پائی۔

جیا علی کے نکاح کی سادہ تقریب بادشاہی مسجد میں ہوئی جس میں ان کے نہایت قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے ہی شرکت کی۔

جیا علی کی شادی ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی بزنس مین اور کرکٹ کوچ عمران ادریس سے ہوئی جن کے درمیان کافی عرصہ سے دوستی تھی.

عمران ادریس پروفیشنل کرکٹ کوچ ہیں۔ جو ہانگ کانگ کی قومی ٹیم سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کوچنگ کرچکے ہیں. اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنا بزنس بھی کرتے ہیں۔

عمران ادریس کا حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے بھی گہرا تعلق ہے اور انہوں نے ایسٹ ایشیئن پیسیفک ممالک میں پی ٹی آئی کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔