شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل کے آج کل سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہیں۔
اکثر و بیشتر ہی مداح شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کے ہمشکل ڈھونڈتے رہتے ہیں اور اس بار اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل نے مداحوں کو دنگ کردیا۔
ٹک ٹاک اسٹار مناہل حمید کی تصاویر ایمن خان سے انتہائی مماثلت رکھتی ہیں۔
فوٹو سوشل میڈیا
کچھ تصاویر میں تو پہچاننا مشکل لگ رہا تھا کہ آیا یہ مناہل ہیں یا اداکارہ ایمن خان خود تصویر میں موجود ہیں۔
فوٹو انسٹاگرام
چند صارفین نے مناہل کو اداکارہ ایمن اور منال دونوں کی ہمشکل قرار دیا۔
خیال رہے اس سے قبل اداکارہ اقرا عزیز، ماہرہ خان، مریم نور اور حمیمہ ملک سمیت کئی اداکاراؤں کی ہمشکل کی تصاویر وائرل ہوچکی ہیں۔