بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے 31 کروڑ روپے مالیت کا قیمتی اپارٹمنٹ خرید لیا ہے جس کے بعد وہ بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سنی لیون کے پڑوسی بن گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے ممبئی کے پوش علاقے میں ڈپلیکس اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کا رقبہ 5184 اسکوائر فٹ ہے جبکہ اس اپارٹمنٹ کی قیمت 60 ہزار بھارتی روپے فی اسکوائر فٹ ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اپارٹمنٹ ایک پوش علاقے کے پروجیکٹ میں 27 ویں اور 28 ویں منزل پر موجود ہیں۔
اپارٹمنٹ کی کل مالیت 31 کروڑ بھارتی روپے بن رہی ہے جبکہ امیتابھ اپارٹمنٹ کی اسٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 62 لاکھ بھارتی روپے بھی جمع کراچکے ہیں۔
اس اپارٹمنٹ کے ساتھ انہیں 6 گاڑیوں کی پارکنگ بھی دی گئی ہے جبکہ اس پروجیکٹ میں اداکارہ سنی لیون اور دیگر اداکاروں کے بھی اپارٹمنٹ موجود ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسی کمپلیکس میں سنی لیون نے 16 کروڑ بھارتی روپے میں اپارٹمنٹ مارچ میں خریدا تھا۔