ماہرہ خان کا انتخاب کون ؟

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ اگر بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی میزبان ساحر لودھی سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ ساحر لودھی کا کریں گی۔

ماہرہ خان حال ہی میں ایک ویب شو میں شریک ہوئیں اور دوران شو میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ اگر انھیں شاہ رخ اور ساحر لودھی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنےکو کہا جائے تو وہ کس کا کریں گی؟

جواب میں ماہرہ خان نے ساحر لودھی کا انتخاب کیا اور کہا کہ وہ ایک اچھے میزبان ہیں، اداکارہ کے جواب پر میزبان نے خاصی حیرانگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ماہرہ دنیا کا سب سے بڑا جھوٹ ان سے بول رہی ہے ۔جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے لیے کوئی کیٹگری ہے ہی نہیں وہ میری محبت ہیں میرے دوست ہیں۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان اس سے قبل بھی شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے اور انھیں پسند کرنے سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں ۔