بھارت کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مالی اثاثوں اور جائیداد کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امیتابھ نے ممبئی میں چند روز قبل 31 کروڑ بھارتی روپے مالیت کے دو فلیٹس خریدے ہیں۔
اس کے علاوہ ان کے پاس 10 ہزار 125 مربع فٹ پر بنا ہوا ایک خوبصورت بنگلہ موجود ہے جہاں وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہائش پزیر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار نے اپنے اس گھر کے ساتھ ہی 8 ہزار مربع گز کی مزید جائیداد 2013 میں خریدی تھی جس کی مالیت 55 کروڑ سے زائد بتائی گئی ہے۔
اسی طرح امیتابھ بچن نے سال 2013 میں اپنے گھر جلسہ کے پیچے علیحدہ 8000 مربع گز کی جائیداد خریدی تھی جس کی مالیت 50 کروڑ روپے سے بھی زائد تھی۔
گھر سے کچھ ہی فاصلے پر امیتابھ بچن کا آفس ’جنَک‘ موجود ہے، جو انھوں نے 2004 میں خریدا تھا جس کی مالیت 50 کروڑ روپے ہے۔
جلسہ سے قبل امیتابھ بچن کی ایک اور رہائش گاہ ’پراتیکشا‘ تھی جو انھوں نے 1976 میں خریدی تھی، وہ ان کی اور ان کے اہلِ خانہ کی یہاں پہلی جائیداد تھی۔