جنت مرزا کی بات پکی ہوگئی، ٹک ٹاک اسٹار کی تصدیق

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے تصدیق کی ہےکہ ان کی عمر بٹ کے ساتھ بات پکی ہوگئی ہے۔

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ’میری عمر بٹ کے ساتھ بات پکی ہوگئی ہے لیکن باقاعدہ طور پر منگنی نہیں ہوئی‘۔

جنت کا کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کا مجھے اندازہ نہیں تھا، میرے پاس کسی کا فون آیا اور انہوں نے پوچھا کہ جنت کیا تمہاری منگنی ہوگئی ہے؟ ٹی وی چینلز پر یہ خبریں چل رہی ہیں‘۔

ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ’یہ سن کر مجھے کافی حیرانی ہوئی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’الحمداللہ میری عمر بٹ سے بات پکی ہوچکی ہے لیکن ابھی منگنی نہیں ہوئی‘۔

خیال رہے کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی ان کے دوست عمر بٹ سے منگنی ہوگئی ہے جس کی جنت اور عمر دونوں نے تردید کردی تھی۔