کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ہمشکل دلہن نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔
گزشتہ دنوں ایمن خان کی ہمشکل ٹک ٹاکر منال حمید کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں لیکن اس بار مداح ہانیہ عامر کی ہمشکل دلہن کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔
سوشل میڈیا پر رابعہ نامی ایک دلہن کی کچھ تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ ہو بہو اداکارہ ہانیہ عامر لگ رہی ہیں۔
وائرل ہونے والی تصویریں رابعہ کی مہندی کی تقریب کی ہیں جن میں وہ خوبصورت عروسی لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔
رابعہ کی تصویریں دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ہانیہ عامر کی ہمشکل قرار دے دیا۔
شازیہ نامی صارف نے لکھا کہ ’مجھے لگا تھا یہ ہانیہ عامر ہی ہیں۔‘
حریم نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ دلہن تو بالکل ہانیہ عامر لگ رہی ہے، ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ ہانیہ عامر کی کاپی ہیں، ماہین نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ تو ہانیہ عامر کی جڑواں ہیں۔‘