جنت مرزا کا اپنی والدہ سے متعلق انکشاف

کراچی: ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ انہیں اداکاری کا بچپن سے شوق تھا اور ٹک ٹاک نے ان کا یہ شوق پورا کیا۔جبکہ انہوں نے اپنی والدہ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی والدہ پٹھان ہیں اوران کو خوبصورتی ان کی والدہ کی وجہ سے وراثت میں ملی ہے۔

جنت مرزا کا نجی چینل کو دئیے گئے انٹرویو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اداکاری سے متعلق کہتی ہوئی نظر ؤرہی ہیں کہ بچپن میں وہ واش روم میں آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر اداکاری کرتے ہوئے خود کو دیکھتی تھیں اور اکثر اداکاری میں اتنا کھوجاتی تھیں کہ اداکاری کرتے کرتے رونا شروع ہوجاتی تھیں۔

 ٹک ٹاک اسٹار نے کہا بچپن میں انہیں اداکاری کا شوق ہوا جو عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتا گیا۔ جب ٹک ٹاک آیا تو انہوں نے وہاں ویڈیوز بناکر ڈالنی شروع کردیں اور وہ ویڈیوز آہستہ آہستہ لوگوں کو اتنی پسند آنی شروع ہوگئیں کہ آج وہ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکر ہیں۔


جنت مرزا نے اپنی خوبصورتی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا جہاں تک خوبصورتی کا تعلق ہے میری والدہ پٹھان ہیں اور یہ خوبصورتی مجھے میری والدہ سے وراثت میں ملی ہے۔ 

ٹک ٹاک سے آمدنی ہوتی ہے یا نہیں اس سوال کے جواب میں جنت مرزا نے کہا ایمانداری سے کہوں تو  کمائی کا شوق مجھے کبھی بھی نہیں تھا بس مجھے یہ خواہش تھی کہ مجھ میں ٹیلنٹ ہے لہٰذا میں اسے دنیا کو دکھاؤں۔ ہاں لیکن ٹک ٹاک سے پیسے ملتے ہیں مختلف برانڈز کے ذریعے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا معروف پاکستانی ہدایت کار سید نور کی فلم میں کام کررہی ہیں تاہم فلم کی تفصیلات فی الحال منظرعام پر نہیں ا?ئی ہیں۔