شاہ رخ خان کے ہمشکل کی دھوم

 ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ایک اورہمشکل کی سوشل میڈیا پردھوم مچ گئی ہے جس پران کے مداح حیران رہ گئے ہیں۔

یوں توکنگ خان کے ہمشکل کافی ہیں لیکن اس باران کا ہمشکل ہو بہو شاہ رخ خان کی طرح ہی دکھتا ہے جسے دیکھ کرمداح حیران ہوگئے ہیں اورسوشل میڈیا پرتصاویر ووڈیوزشئیر کررہے ہیں۔

ابراہیم قادری کے نام سے شاہ رخ خان کے ہم شکل کا انسٹاگرام پراکاؤنٹ ہے اوروہ وہاں مختلف وڈیوزپرکنگ خان کی طرح اداکاری بھی کرتے ہیں۔

ابراہیم قادری کے انسٹا گرام پر40 ہزارسے زائد فالوورز ہیں۔

شاہ رخ خان کو بے حد چاہنے والے جہاں ان کے ہمشکل کوسراہتے ہیں تو وہیں کچھ مداح کنگ خان کی کاپی کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔