ہانیہ عامر کی متنازعہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردعمل

 اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس پر صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

معروف اداکارہ ہانیہ عامر آئے دن خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، عاصم اظہر سے تعلق ختم کرنے کی بات ہو یا اپنی چلبلی طبیعت کے باعث ساتھی فنکاروں سے چھیڑ چھاڑ انہیں خبروں میں اِن ہی رکھتی ہے۔

حال ہی میں ہانیہ عامر نے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ہانیہ عامر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے بھائی کو ایسے سنبھالا جاتا ہے کہ جب وہ 101 بخار میں تپ رہا ہو۔

ویڈیو میں ہانیہ عامر عاشر وجاہت کے ساتھ ہیں اور وہ بیڈ پر کمبل اوڑھے لیٹے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، صارفین اس ویڈیو کو معاشی اقدار کے منافی قرار دے رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر ہانیہ عامر کا نام بھی اس وقت سرفہرست ٹرینڈز میں شامل ہے، اس ٹرینڈ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین جہاں ہانیہ عامر کا مذاق اڑا رہے ہیں وہیں ان کی جانب سے ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر اظہارِ برہمی بھی کررہے ہیں۔