بھارتی ڈرامے ’’ناگن3‘‘ کے اداکار زیادتی الزام میں گرفتار

ممبئی: بھارتی ڈرامے ’’ناگن3‘‘ میں کام کرنے والے بھارتی ٹی وی کے معروف اداکار پرل وی پوری کو مبینہ طور پر کم عمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار پرل وی پوری کے علاوہ دیگر پانچ افراد پر ایک لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ اداکار نے ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ممبئی کے علاقے مالاڈ میں مالوانی پولیس نے اداکار سمیت 6 افراد کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کیا ہے۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدا میں اسے ایک کار میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر اس کیس میں ملوث ملزمان نے اسے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے تمام ملزمان کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔