ملالہ پر تنقید کرنیوالوں کو شمعون عباسی کا مشورہ

کراچی: اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے شادی سے متعلق بیان پر ان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔ انہوں نے تنقید کرنیوالوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ملالہ کا بیان اور انٹرویو غور سے پڑھیں پھر کسی نتیجے پر پہنچیں۔

  شمعون عباسی نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ پر کہا کہ ملالہ کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے۔انہوں نے شادی سے متعلق ایسی کوئی بات نہیں کی۔


شمعون نے اپنی طویل پوسٹ میں کہا کہ ’ملالہ نے اپنے ماضی کے حوالے سے بات کہی کہ وہ شادی کے حوالے سے ایسا سوچتی تھیں، انہوں نے انٹرویو میں ایک جگہ یہ کہا کہ وہ ماضی میں یہ سوچتی تھیں کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں۔

‘ انہوں نے ملالہ کے انٹرویو کے حوالے سے لکھا کہ ملالہ نے کہا کہ ان کی والدہ نے انہیں مذہب و ثقافت کے بارے میں سب چیزیں بتا اور سکھا رکھی ہیں اور اب وہ ان تمام باتوں کو سمجھنے بھی لگی ہیں۔