پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر گلوکار وجاہت حاشر کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی شدید تنقید کی زد میں ہیں ۔
مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے اور مداحوں کی شدید تنقید کے بعد اب اداکارہ کے سابقہ دوست عاصم اظہر کا بھی رد عمل سامنے آگیا ہے، گلوکار عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر بالی وڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر پر بنائی گئی مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شکر ادا کیا۔
ویڈیو میں انوپم کھیر کو’ بال بال بچ گیا ‘کہہ کر بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر کی گلوکار حاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو وائر ل ہوئی تھی جس میں انھیں وجاہت حاشر کے ساتھ دیکھا گیا تھا ویڈیو میں وجاہت کو بیڈ پر کمبل اوڑھے موجود ہیں۔
اداکارہ نے پوسٹ کا کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا تھا اپنے بھائی کو ایسے سنبھالا جاتا ہے جب وہ 101 بخار میں تپ رہا ہو۔
دوسری جانب ٹوئٹر پر بھی اداکارہ ہانیہ عامراس وقت سرفہرسٹ ٹرینڈ کررہی ہیں ،جہاں صارفین اداکارہ کی وائرل ویڈیو سمیت ان کا مذاق اڑارہے ہیں ساتھ ہی ان پر برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔