فواد خان کی ہالی ووڈ میں انٹری

لاہور:ماروِل سٹوڈیو کے ماتحت بنائی جانیوالی ہالی ووڈ کی پہلی مسلم سپر ہیرو وومن سیریز مس ماروِل کی کاسٹ میں پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی شمولیت کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔

برطانوی صحافی ہارون شاہد نے ٹوئٹر پر جاری بیان کے ذریعے اس بات کا انکشاف کیا ہے۔


ٹوئٹ کے مطابق اداکار فواد خان مس ماروِل میں حسن نامی مسلمان لڑکے کا کردار ادا کریں گے، مذکورہ شو کے آفیشل آئی ایم بی ڈی پیج پر کاسٹ کی فہرست میں فواد خان کا نام شامل ہے۔

ہارون رشید نے کہا کہ تاحال ماروِل اسٹوڈیو سے کسی شخص نے اس کی تصدیق نہیں کی لیکن اگر یہ خبر سچ ہوئی تو کافی دلچسپ بات ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مس ماروِل میں بالی وڈ اداکار فرحان اختر بھی شامل ہوں گے جو کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے کا کردار ادا کریں گے۔

یاد رہے ماروِل اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی پہلی مسلم سپر ہیرو وومن سیریز مس ماروِل میں کمالہ خان کا مرکزی کردار پاکستانی نڑاد امریکی شہری 16 سالہ ایمان ولانی ادا کریں گی۔