اداکارہ ندا یاسر نے اپنا ٹی وی ہی توڑ دیا۔۔ مگر کیوں ؟

حال ہی میں اداکارہ ندا یاسر اپنے شوہر اداکار و ہدایت کار یاسر نواز کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئی جس میں انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

یاسر نے بتایا کہ رات کے وقت ندا سورہی تھی اور میں ٹی وی دیکھ رہا تھا، اس دن ہم دونوں میں جھگڑا ہوا تھا، ندا نے مجھے ٹی وی کی آواز کم کرنے کو کہا تو میں نے آواز کم کردی۔

انہوں نے بتایا کہ ندا نے مجھے دوبارہ آواز کم کرنے کا کہا تو میں نے مزید کم کردی لیکن اس کے باوجود ندا نے میری اسٹیل کی پانی کی بوتل ٹی وی پر ماردی جس سے ٹی وی کی اسکرین ٹوٹ گئی، میں اس وقت سکتے میں آگیا کہ غصے میں اسمارٹ ٹی وی ہی فارغ کردیا۔

یاسر کے انکشاف پر ندا نے بتایا کہ وہ رات نہیں تھی اس وقت صبح کے 4 بج رہے تھے۔

ندا یاسر کا کہنا تھا کہ اس غصے کا ایک فائدہ ضرور ہوا وہ یہ کہ اس کے بعد یاسر نے رات میں ٹی وی نہیں دیکھا۔

یاسر نے بھی اعتراف کیا کہ اب جب بھی ندا کہتی ہیں آواز کم کرو میں فوراً آواز بند کردیتا ہوں۔