تُرگت کی نئی پوسٹ نے تو جیسے آگ ہی لگا دی

اسلامی فتوحات پر مبنی معروف تاریخی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’ترگُت الپ‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار کی نئی پوسٹ نے اس سیریز کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  تُرگت الپ کا کردار ادا کرنے والے جنگیز جوشقون نے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ  کندھے پر کلہاڑی اٹھائے جنگجو کے روپ میں ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’میں جانباز ہوں۔‘

تصویر جیسے ہی سوشل میڈیا  پر شئیر کی گئی  تو آتے ہی چھا گئی والا معاملہ ہوگیا اوردیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں صارفین کی جانب سے پسند و شئیر کی گئی۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ’ترگت الپ‘ کے کسی نئے پراجیکٹ کی تصویر ہے جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ جنگیز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورلش عثمان‘ میں دوبارہ انٹری دیں گے۔

‘کورلش عثمان‘ کے دیکھنے والوں کو ’ترگت الپ‘ کی اس سیریز میں بھی انٹری کا بےصبری سے انتظار ہے۔