کابل: افغان طالبان نے بھارت کے ساتھ رابطوں کی تصدیق سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا نے افغان طالبان اور بھارتی انٹیلی جنس کے درمیان جاری مذاکرات کی خبر دی تھی، بھارت کے ملا برادر سمیت دیگر افغان رہنماں سے رابطے کی رپورٹس بھی سامنے آئیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارت اور طالبان کے درمیان رابطے کئی ماہ سے جاری ہیں۔
دوحہ میں برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں رابطوں سے متعلق خبریں دیکھی ہیں لیکن میں اس کی تصدیق نہیں کر سکتا۔