برطانوی میڈیا نے کینیڈا میں پاکستانی خاندان کو ٹرک سے کچلنے والے دہشتگرد 20 سالہ ملزم کی تصاویر اور تفصیلات جاری کردیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 20 سالہ Nathaniel Veltman اونٹاریو میں ایک فارم کا ملازم تھا اور چھ ماہ قبل اونٹاریو کے شہر لندن منتقل ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس نے کافی عرصہ قبل اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کردیا تھا اور کچھ ماہ قبل ہی دوبارہ اکاؤنٹ بنایاتھا۔
ملزم نتھینیل پرقتل کے چار اوراقدام قتل کا ایک الزام عائد کیا گیا ہے۔
جاں بحق افراد میں عمر رسیدہ ماں، فزیوتھراپسٹ بیٹاسلمان، بہو اور کمسن پوتی جاں بحق ہوئی جب کہ 9 برس کا پوتا شدید زخمی ہوا
خیال رہے کہ کینیڈا میں اسلامو فوبیا کا شکار دہشتگرد نے پاکستانی خاندان کے 4 افرادکو ٹرک تلے روند ڈالا تھا۔
واقعہ کینیڈا کےشہر لندن اونٹاریو میں پیش آیا جہاں جاں بحق افراد میں ایک مرد، دو خواتین اور ایک بچی شامل ہے جب کہ واقعے میں ایک کمسن بچہ زخمی ہوا۔
جاں بحق افراد میں عمر رسیدہ ماں، فزیوتھراپسٹ بیٹاسلمان، بہو اور کمسن پوتی جاں بحق ہوئی جب کہ 9 برس کا پوتا شدید زخمی ہوا۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے خاندان کو ٹرک سے روندنے والا دہشتگرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور مقامی کینیڈین شہری ہے جسے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس پر قتل کے 4 اور اقدام قتل کا ایک الزام عائد کیا گیا۔