ممبئی میں 2 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں 2 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور متعدد ہوگئے.
واقعہ کے بعد حادثہ کی جگہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور تقریباً 15 کے قریب افراد کو عمارت کے ملبے سے زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ آس پاس کی عمارتیں مخدوش حالت میں ہونے کے باعث خالی کرالی گئی ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کی تلاش کا کام جاری ہے جب کہ ممکنہ طور پر گزشتہ روز مسلسل ہونے والی بارش کے باعث حادثہ پیش آیا تاہم حادثہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔