اداکارہ نیلم منیرکی یاداشت کھوگئی۔۔مگر کیوں؟

اداکارہ نیلم منیر کا  ایک انٹرویو کلپ آج کل سوشل میڈیا پر  خاصا وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں اداکار احسن خان کے ہمراہ میزبان کے سوال پر ڈانس ویڈیو سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نیلم منیر کا کہناتھا کہ جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی میں دو دن کے لیے یادداشت بھول گئی تھی کیوں کہ میں نے توقع نہیں کی تھی کہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کا رد عمل کچھ اس طرح سے آئے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ جب میں اس واقعے کے بعد لاہور پہنچی اور صبح اٹھی تو میرے ذہن پر اتنا دباؤ تھا کہ کراچی میں اپنے گھر کا ایڈریس بھول چکی تھی، کوئی 4 ہزار واٹس ایپ میسج مجھے مل چکے تھے اور میں ڈر گئی تھی کہ اب پتہ نہیں کیا ہوگا لیکن اللہ کا شکر سب بہتر رہا۔

نیلم منیر نے مزید بتایا کہ بہت سارے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ ویڈیو میک اپ آرٹسٹ نے بنائی جب کہ اکثر کی رائے تھی کہ میں نے یہ ویڈیو خود بنائی در اصل یہ ویڈیو میری دوستوں نے بنائی اور اس ویڈیو میں ایسا کچھ نہیں تھا سوائے میری اداؤں کے، اس میں نے نہ کپڑے چھوٹے پہنے تھے نہ ہی کوئی لڑکا ساتھ تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاید یہ شہرت میرے نصیب میں تھی جو مجھے ملی اسے چاہے اب لوگ جو بھی سمجھیں۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل نیلم منیر کی کار میں ڈانس کرتی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔