لاہور:جی سیون ممالک نے چین کے "بیلٹ اینڈ روڈ "پروگرام کو ٹکر دینے کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جی سیون ممالک نے اپنے اجلاس میں "بلڈ بیک بیٹر ورلڈ "Build Back Better world پروگرام لانچ کرنے کا منصوبہ جاری کردیا ہے۔
، بی تھری ڈبلیو B3W پروگرام کے تحت غریب اور متوسط آمدن والے ممالک میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے شراکت داری فراہم کی جائے گی۔
امریکی صدر نے جی سیون ممالک پر زور دیا ہے کہ چین کی لیبر پالیسیوں کے خلاف سخت بیانات جاری کئے جائیں۔