ممبئی: فلم ’بچنا اے حسینوں‘ میں رنبر کپور کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ منیشا لامبا نے مداحوں سے براہ راست جڑے رہنے کے لیے ایپ لانچ کردی۔
ایک مداح کو ہمیشہ اپنے پسندیدہ اداکار یا اداکارہ سے براہ راست بات چیت کرنے کا مسئلہ درپیش رہتا ہے۔
مداح ہمیشہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز پر اس امید سے پیغامات لکھتے ہیں کہ کوئی جواب مل جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوتا۔
مداحوں کی اس مشکل کو حل کرنے کے لیے منیشا لامبا نے ایک ایسی ایپ لانچ کی ہے جس کے ذریعے مداح ان سے براہ براست بات چیت کر سکیں گے۔
منیشا لامبا نے کہا ہے کہ مداحوں کی جانب سے میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لاکھوں پیغامات آتے ہیں جنہیں پڑھنا اور جواب دینا ایک مشکل امر ہے، اداکارہ بننے سے قبل میں بھی اپنے پسندیدہ اداکاروں کو پیغامات بھیجتی تھی اور جواب نہ ملنے پر مایوسی ہوتی تھی۔
منیشا لامبا نے کہا کہ اپنے مداحوں کی اس مایوسی کو ختم کرنے کے لیے ایک ایسی ایپ لانچ کردی ہےجس کے ذریعے مداح مجھ سے براہ راست بات چیت اور ویڈیو کال کر سکیں گے، یہ سلسلہ آج سے شروع ہوچکا اور ہمیشہ رہے گا۔
اداکارہ نے مداحوں کو کورونا وبا میں اپنا خیال رکھنے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کی بھی تاکید کی۔ تاہم اب تک منیشا لامبا کی ایپ کا نام سامنے نہیں آیا۔