چین کے رہائشی علاقے میں گیس پائپ لائن دھماکے میں 12 افراد ہلاک جب کہ 138 زخمی ہوگئے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق چین کے شہر شیان میں گیس پائپ لائن میں دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ عمارت کے نیچے موجود فوڈ مارکیٹ خریداری کےلیے موجود تھے، دھماکے کی شدت سے فوڈ مارکیٹ کی عمارت تباہ ہوگئی۔
دھماکے کے بعد 150 افراد کو متاثرہ علاقے سے نکال لیا گیا ہے جس میں سے 37 افراد شدید زخمی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریسکیو کی کوششیں جاری ہیں جبکہ دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔