کیارا ایڈوانی کو اپنا نام ”عائشہ“ کیوں تبدیل کرنا پڑا؟

ممبئی: اداکارہ کیارا ایڈوانی نے سلو میاں کے کہنے پر اپنا نام تبدیل کرلیا لیکن ایسا کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی، یہ جان کر آپ بھی حیران ہوجائیں گے۔

بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی نے 22 سال کی عمر میں بالی وڈ میں قدم رکھا۔

اداکارہ کہتی ہیں کہ انہیں سب سے زیادہ سپورٹ معروف اداکار سلمان خان نے کیا، فلم انڈسٹری میں کام کے حوالے سے سلمان خان نے اداکارہ کی بہت راہنمائی کی۔

انیتا شروف اداجانیہ کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کیارا ایڈوانی نے بتایا کہ ’میرا اصل نام ’عالیہ‘ ہے، سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں آگے بڑھنے کے لیے مجھے نام بدلنے کا مشورہ دیا، سلمان خان نے اداکارہ عالیہ بھٹ کی وجہ سے ایسا کیا کیونکہ بالی وڈ میں ایک ہی نام کی دو ایکٹریس نہیں ہوسکتیں۔

کیارا ایڈوانی نے کہا کہ سلمان خان کے کہنے پر میں نے اپنا نام کیارا انڈوانی رکھنے کا فیصلہ کیا، اب میرے والدین بھی مجھے اسی نام سے پکارتے ہیں۔