عالمی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم کے کسی بھی نئے میوزک کے ریلیزسے قبل ہی مداحوں کے لیے انتظارکرنا مشکل ہوجاتا ہے اوراس باران کے مداحوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری بھی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارکے نئی آنے والی میوزک ویڈیو’رفتہ رفتہ‘ میں اداکارہ سجل علی بھی جلوہ گرہوں گی۔
عاطف اسلم اورسجل علی دونوں اس وقت اسکردو میں موجود ہیں اورگانے کی شوٹنگ کروارہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس خبر سے متعلق تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔
تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویرمیں دونوں شوٹنگ کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔