اداکارہ جویریہ سعود کی جانب سے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی بیٹی جنت کی کچھ تصاویر شیئر کی گئیں۔
تصاویر میں جویریہ اور سعود کی بیٹی جنت کو نئے اور غیر معمولی ہیئر لک میں دیکھا جاسکتا ہے۔
تصاویر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کی بیٹی کو مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا شکار بنایا جارہا ہے۔
جنت کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوتے کسی نے ان کے نئے ہیئر لک کو معصومیت چھن جانے کی وجہ قرار دیا تو کسی نے انہیں بڑی عورتوں سے تشبیہ دی۔
جنت سعود کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ چھوٹی بچی ہے اور ایسے تجربوں سے اپنی معصومیت کم کررہی ہے۔
نینا خان نامی صارف نے افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ اتنی پیاری بچی تھی ، کیا ہوگیا ہے ؟
عائشہ نامی صارف نے لکھا کہ بچے معصوم ہی اچھے لگتے ہیں ایسے فیشن بچوں کے لیے نہیں ہیں۔
ایک اور صارف نے جنت کو بڑی عمر کی عورت قرار دے دیا۔