کراچی: اداکارہ و ماڈل نمرہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق رشتے کرانے والی آنٹی لگتی ہیں۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ نمرہ خان نے انکشاف کیا کہ میری پہلی جاب نیوز ایڈیٹر کی تھی، والدین کی خواہش تھی کہ میں کسی بھی طرح میڈیا جوائن کرلوں۔
دوسری جانب تعلیم بھی فلم اینڈ ٹیلی ویژن کی تھی تو ملازمت قبول کرلی۔
انہوں نے کہا کہ اداکاری سے متعلق تھوڑی بہت بھی معلومات نہیں تھی، ماں باپ نے زبردستی اداکاری میں بھیجا۔
والدین چاہتے تھے کہ میرا نام ہو کیونکہ انہیں مجھ میں ایک چمک نظر آتی تھی لیکن کامیابی نہ ملی تو اسکواش کھیلا۔
نمرہ خان نے کہا کہ پہلے ڈرامے میں سین ریکارڈنگ پر 40 ٹیک تھے لیکن جب کامیابی ملی تو ڈرامہ انڈسٹری میں کیرئیر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
اداکارہ نے پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ مجھے رشتہ کرانے والی آنٹی لگتی ہیں۔اس کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ فردوس عاشق انہیں چہرے سے بہت تیز لگتی ہیں، تاہم ان کی حالیہ ویڈیو منظر عام آنے کے بعد میں ان کے خلاف کچھ بولنا بھی نہیں چاہتی۔