سابق معروف امریکی ریسلر انڈر ٹیکر نے بالی وڈ اداکار اکشے کمار کو فائٹ کا چیلنج دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی ماضی کی فلم ’کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘ کی ریلیز کو 25 سال مکمل ہونے پر ایک پیغام شیئر کیا۔
اکشے کمار نے لکھا کہ ان کی اس فلم میں دی انڈر ٹیکر کا کردار ریسلر برین لی نے نبھایا تھا۔
اکشے نے اپنے پیغام میں ایک تصویر بھی شیئر کی اور اس میں تحریر تھا کہ جس جس نے انڈر ٹیکر کو شکست دی ہے وہ ہاتھ اٹھائیں۔
اس تصویر میں ریسلر بروک لیسنر، رومن رینز، ٹرپل ایچ کی تصاویریں موجود ہیں جبکہ ساتھ میں اکشے کمار کی بھی تصویر موجود ہے جس کی مدد سے وہ یہ بتائے کی کوشش کررہے ہیں کہ انہوں نے بھی انڈر ٹیکر کو شکست دی۔
بعدازاں اکشے کمار کے اس ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انڈر ٹیکر نے انہیں فائٹ کا چیلنج دے دیا۔
ڈیڈ مین کا کہنا تھا کہ ’اب آپ بتاؤ کہ دوبارہ حقیقی فائٹ کے لیے کب تیار ہو۔‘