پاکستانی اداکارگوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان کو مداحوں نے شادی کا مشورہ دے دیا۔
حال ہی میں کبریٰ خان کی سالگرہ پر گوہر رشید کی جانب سے اداکارہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی اپنی زندگی میں اہمیت کو واضح کیا گیا۔
گوہر رشید نے اپنی پوسٹ میں کبریٰ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کبریٰ اب تم میرے لیے اپنی اہمیت جانتی ہو۔گوہر رشید نے اپنی پوسٹ میں اداکارہ کے لیے ان کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات اور تمناؤں کا بھی ذکر کیا۔
بعد ازاں گوہر رشید کا اداکارہ کبریٰ خان کے لیے لکھا گیا معنی خیز نوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور مداحوں کی جانب سے دونوں اداکاروں کو شادی کرنے پر زور دیا جانے لگا۔
ایک صارف نے گوہر رشید کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انھیں مشورہ دیا کہ شادی کرلو بھائی۔
عالیہ نامی صارف نے دونوں اداکاروں کو بہترین کپل قرار دیا جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ آپ دونوں ایک ساتھ بہت اچھے لگتے ہو۔
جیا نامی صارف کا کہنا تھا کہ اگلا نمبر آپ دونوں کا ہے تو ایک صارف کا کہنا تھا کہ انھیں اسی پوسٹ کا انتظار تھا۔
تاہم دونوں اداکاروں کی جانب سے فی الحال اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہ آسکی ہے۔