اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ اگر ان کی اہلیہ ایمن ناراض ہوجائیں تو وہ خود بھی خاموش ہوجاتے ہیں اور نخرے دکھاتے ہیں۔
اداکار حال ہی میں ایک ویب شو میں جلوہ گر ہوئے اور دوران شو اپنے اور ایمن کے تعلق سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
میزبان کے سوال پر منیب بٹ نے انکشاف کیا کہ ہم دونوں کے درمیان ایمن ناراض ہوتی ہے اور میں مناتا ہوں۔
منیب بٹ نے بتایا کہ ایمن جب ناراض ہوتی ہے تو میں تھوڑی دیر کے لیے خاموش ہو جاتا ہوں اور بات ہی نہیں کرتا، نخرے دکھاتا ہوں۔
منیب کے جواب پر میزبان نے کہا کہ ناراض وہ ہوتی ہیں اورنخرے آپ دکھاتے ہیں؟ اس پر اداکار نے میزبان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ سخت لڑکے لڑکیوں کے آگے پگھلتے نہیں ہیں کیوں کہ جو لڑکے پگھل جاتے ہیں وہ کچھ نہیں کرپاتے پھر۔
اداکار نے مزید بتایا کہ اگر میں ناراض ہوجاؤں تو ایمن مجھے دیکھ کر ہنسنے لگ جاتی ہے اور پھر میں مان جاتا ہوں اور خود بھی ہنسنے لگ جاتا ہوں۔
منیب بٹ نے دوران انٹرویو گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ کے تعلق سے متعلق بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے گرل فرینڈ اور بوائے کا تعلق کبھی سمجھ ہی نہیں آیا، میرے نزدیک یہ تعلق وقت کا ضیاع ہے ایک بہانہ اور معذرت ہے۔
منیب نے کہا کہ جب ایمن بھی میرے ساتھ تعلق میں تھی تو میں نے کبھی انہیں اپنی گرل فرینڈ نہیں کہا۔