مصر:مصر میں ایک عدالت نے ٹک ٹاکر حنین حسام کو انسانی سمگلنگ کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی ہے اور ان پر تقریبا ً13 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔
عدالت نے مودہ الادھم سمیت ان کے تین مزید ساتھیوں کو اسی الزام میں چھ سال قید کی سزا سنائی ہے اور تقریباً 13 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔
استغاثہ نے ان افراد پر الزام عائد کیا تھا کہ یہ مصر میں خاندان اور معاشرے کے اقدار کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، لڑکیوں کو براہ راست نشریات کے لیے لالچ دے رہے ہیں اور ان کا استحصال کر رہے ہیں، اور انسانی سمگلنگ جیسے سنگین جرائم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
ان الزامات میں یہ بھی شامل تھا کہ ان ملزمان نے ٹک ٹاک کی انتظامیہ سے بینک کے ذریعے پیسے وصول کیے اور اس کے بدلے ایسی ویڈیوز شائع کیں جن سے بے حیائی اور غیر اخلاقی مواد پھیلا۔