فیروزخان کا اپنے بارے خلیل الرحمان قمر کی رائے متعلق تذکرہ

اداکار فیروز خان نے معروف ڈرامہ نگار و مصنف خلیل الرحمان قمر کے ان سے متعلق ایک تبصرے کا تذکرہ کیا ہے۔

اداکار فیروزخان حال ہی میں بہن حمائمہ ملک کے ہمراہ نجی ٹی وی شو میں جلوہ گرہوئے اور دوران شو اپنے کیرئیر سمیت مختلف اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔

دوران شو میزبان احسن خان نے فیروز خان سے سوال کیا کہ خلیل الرحمان نے آپ کے لیے کہا تھا کہ آپ کبھی اداکار نہیں بن سکتے۔

سوال کے جواب میں فیروز خان نے اعتراف کیا کہ جی ایسا ہوا تھا لیکن اس کے بعد میری اور ان کی دوستی ہوگئی اب ہم دوست ہیں۔

فیروز خان نے ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر دیے گئے اپنے بیان سے متعلق بھی گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک ایک کینسر ہے، ٹک ٹاک بناتے ایک شخص کو ٹرین نے اڑادیا، ایک شخص نے خود کو ہلاک کرلیا تو یہ سب خیالات مناسب نہیں ہیں، کچھ تخلیقی ہونا چاہئیں اور اس کے لیے کسی کو بھی ٹک ٹاک کی ضرورت نہیں ہے