منیشا لامبا نے بھی بالی ووڈ کے اصل چہرے سے پردہ اٹھا دیا

بالی وڈ اداکارہ منیشا لامبا نے انڈسٹری میں جنسی استحصال کے حوالے سے بات کی ہے۔

اس سے قبل متعدد بھارتی اداکارائیں انڈسٹری میں اپنے ساتھ پیش آئے جنسی استحصال پر مبنی تجربات شیئر کرچکی ہیں جب کہ اب ایک انٹرویو کے دوران منیشا لامبا نے انکشاف کیا کہ کیرئیر کے آغاز میں انہیں کام دینے کے عوض جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔

2005 میں فلم 'یہاں' سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی منیشا کا کہنا تھا کہ مجھے فلمساز اور ڈائریکٹرز کی جانب سے فلم پر بات کرنے کیلئے کھانے پر مدعو کیا جاتا تھا، مجھے فون کرکے کہا جاتا کہ ابھی فلم فائنل نہیں لیکن چلیں ہم کھانے پر ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ آفس میں ملاقات کو ہی ترجیح دیا کرتی تھی۔

منیشا لامبا نے اعتراف کیا کہ کئی بار میں ڈائریکٹر کی جانب سے کیے جانے والے غیر اخلاقی مطالبوں پر ایسے ظاہر کرتی تھی جیسے مجھے بات سمجھ نہیں آئی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کہ کسی بھی انڈسٹری میں جہاں مرد ہوں گے وہاں آپ کو اس قسم کے ناخوشگوار واقعات کا سامنا کرنا پرے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی جنسی استحصال کے حوالے سے اداکارہ رادھیکا آپتے، سوارا بھاسکر اور رِچا چڈھا سمیت کئی اداکارائیں بات کرچکی ہیں۔