کنگنا رناوت کو ”انڈیا“ سے نفرت ہوگئی

ممبئی: بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے انڈیا کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ انگریزوں نے ہمارے ملک کو انڈیا کا نام دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ غلام ملک ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ انگریزوں کا دیا گیا نام تبدیل کر کے اسے بھارت پکارا اور لکھا جائے۔

بھارت کا مطلب لکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ سنسکرت کے تین لفظوں سے مل کر بنا ہے۔

 ان کا ماننا ہے کہ ہندوستان تب ہی ترقی کرسکتا ہے جب وہ اپنی قدیم روحانیت اور حکمت سے جڑا رہے۔

خیال رہے کہ کنگنا رناوت نے اداکاری کے بعد پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھ لیا ہے۔

ان کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی نئی فلم ٹیکو ویڈز شیرو کو اسٹریمنگ ویب ایپ پر جاری کیا جائے گا۔