دانش تیمور کو اب اپنی ڈریسنگ تبدیل کرنی ہوں گی یا پھر۔۔

تفصیلات کے مطابق اداکار منیب بٹ اہلیہ اداکارہ ایمن خان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں جلوہ گرہوئے جہاں انہوں نے شو کے میزبان معروف اداکار آغا علی سے دلچسپ سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ کون سا اداکار ہے جسے ڈریسنگ سینس نہیں ہے، ہر ایونٹ میں آپ اس کو دیکھ کر بولتے ہیں کہ کسی ڈیزائنر سے دوستی کرلو۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے شو کے میزبان آغا علی نے کہا کہ میں نے حال ہی میں ان کا ایک پروگرام دیکھا ہے جس میں وہ میزبانی کررہے ہیں، انہوں نے جو کپڑے پہنے ہیں مجھے ذاتی طور پر پسند نہیں آئے۔

آغا علی نے اداکار دانش تیمور کا نام لیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے ان کے کپڑے اس شو میں جس اسٹائلسٹ نے اسٹائل کیے اسے بدلنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دانش ہمیشہ اچھے کپڑے پہنتا ہے لیکن وہ شاید کوئی تجربہ کیا گیا تھا جس میں ان کا لباس کافی لاؤڈ تھا۔