لاہور: ماضی کی معروف صداکار اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ بیگم خورشید شاہد 95 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔
بیگم خورشید کے انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے اداکار سلمان شاہد نے کی اور بتایا کہ والدہ کافی عرصے سے علیل تھیں۔
بیگم خورشید شاہد کی نماز جنازہ ڈیفنس فیز 2 ٹی بلاک میں اداکی گئی تدفین فیز 7 کے قبرستان میں کی گئی
خیال رہے بیگم خورشید شاہد نے فنی کیریئر کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے 9 سال کی عمر میں بطور گلوکارہ اور اداکارہ کیا تھا۔ ان کے مقبول ڈراموں میں زیر زبر پیش، انکل عرفی، کرن کہانی، پرچھائیاں اور دھند شامل ہیں۔
بیگم خورشید شاہد آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی عہدیدار بھی تھیں جنہیں 1984 میں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔