حریم شاہ نے اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کرلیا؟

کراچی: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پوسٹ کی ہے۔

اپنی متنازع ویڈیوز اور مختلف سیاستدانوں اور اہم شخصیات کے ساتھ تصاویر منظر عام  پر آنے کے باعث مشہور ہونے والی پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پوسٹ کی ہے تاہم اس پوسٹ کا پس منظر انہوں نے نہیں بتایا۔

حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک عورت کا اوردوسرا آدمی کا ہاتھ نظر آرہا ہے اور دونوں نے اپنے ہاتھوں میں انگوٹھیاں پہن رکھی ہیں۔ جنہیں دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ ٹک ٹاکر جنت مرزا کی طرح حریم شاہ نے بھی منگنی کرلی ہے۔

تاہم حریم شاہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ بھی نہیں لکھا جس سے یہ واضح نہیں ہورہا کہ ہاتھوں موجود انگوٹھیاں منگنی کی ہیں یا نہیں۔ اور نا ہی انہوں نے یہ بتایا کہ تصویر میں موجود دوسرا ہاتھ کس شخص کا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے بتایا تھا کہ ان کی اور ٹک ٹاکر عمر بٹ کی بات پکی ہوگئی ہے۔ اس سے قبل ٹک ٹاک کی ایک اور مشہور جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔