اسلام آباد:ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کر دی۔ حال ہی میں ان کی منگنی بارے خبریں گردش کر رہی تھیں لیکن اب انہوں نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شوہر ایک سیاسی شخصیت جو کہ سندھ ااسمبلی کے رکن ہیں تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا نام نہیں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ وہ جلد اپنے شوہر کے بارے میں تمام تفصیلات شیئر کریں گی۔
گزشتہ روز حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے انگوٹھی پہنی ہوئی تھی تاہم نجی ٹی وی کے مطابق حریم شاہ نے انٹرویو میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔
تاہم یہ سیاستدان کون ہے اس حوالے سے حریم نے کچھ بھی بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد اس حوالے سے مداحوں کو آگاہ کریں گی۔