ارجن کپور کو راکھی باندھنے کی کوشش کی تو وہ تقریب سے ہی چلے گئے، کترینہ کیف کا انکشاف
ممبئی: کترینہ کیف نے ایک بار اکشے کمار کو راکھی باندھنے کی خواہش ظاہر کی تو اداکار نے کترینہ کو لاجواب کردیا۔
بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی خوبصورتی کے بھارت سمیت دنیا بھر میں چرچے ہیں لیکن کترینہ کیف کا کوئی بھائی نہیں ہے جس کے لیے انہوں نے متعدد اداکاروں کو راکھی باندھنے کی خواہش ظاہر کی تاہم کسی نے بھی کترینہ کو بہن بنانے میں دلچسپی نہیں لی۔
بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اور کترینہ کیف ’نمستے لندن‘، ’دے دنا دن‘، ’تیس مار خان‘سمیت متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں جب کہ یہ آن اسکرین جوڑا روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی میگا بجٹ فلم ’سوریاونشی‘ میں بھی ایک ساتھ دکھائی دے گا۔
کترینہ کیف نے ’کافی ود کرن‘ میں انٹریو کے دوران انکشاف کیا کہ میں اکشے کمار کو بہت اچھا دوست سمجھتی ہوں اس لیے ’تیس مار خان‘ کی شوٹنگ کے دوران میں نے اکشے کمار کو راکھی باندھنے کی خواہش ظاہر کی تو اکشے کمار بھڑک گئے اور جواب میں مجھے کہا ’’کیا آپ تھپڑ کھانا پسند کریں گی‘‘
کترینہ کیف نے مزید بتایا کہ میں نے اسی رات ایک تقریب کے دوران اداکار ارجن کپور سے کہا کہ تم میرے بھائی بن جاؤ، میں تمہیں راکھی باندھتی ہوں، جس پر ارجن کپور نے دوڑ لگادی اور تقریب سے چلے گئے، پھر واپس بھی نہیں آئے۔