معروف اور سینیئر ٹی وی اداکار انور اقبال بلوچ کراچی میں انتقال کرگئے۔
اہلخانہ کے مطابق کینسر کے مرض میں مبتلا انور اقبال کئی روز سے گلشن اقبال کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق انور اقبال کی نمازجنازہ بعد نماز عشاء بیت المکرم مسجد گلشن اقبال میں اداکی جائے گی اور ان کی تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی جائےگی۔
سینیئر اداکار انور اقبال نے اردو اور سندھی کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے، انہوں نے ’شمع‘ اور ’آخری چٹان‘ ڈراموں سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل انور اقبال کی اہلیہ کا بھی انتقال ہوگیا تھا، انہوں نے چار بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔