شادی سے قبل عائشہ عمر کو بچوں کی فکر لاحق

پاکستان ڈرامہ و فلم کی مقبول اداکارہ عائشہ عمر نے مداحوں کو بتایا ہے کہ مستقبل میں وہ اپنے بچوں کو بتائیں گی کہ اصل مرد کون ہوتا ہے۔

عائشہ عمر نے چند دن پہلے سوشل میڈیا پر ایک اسٹوری پوسٹ کی تھی جس کا اسکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے۔ انہوں نے اسٹوری پر لکھا تھا کہ یہ میرے مستقبل میں ہونے والے بیٹے اور بیٹی کے لیے ہے۔

اداکارہ نے اسٹوری میں مردوں کی ان خصوصیات کے حوالے سے بات کی جن کا تذکرہ عام طور پر نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے لکھا کہ میں اپنے بچوں کو بتاؤں گی کہ مرد نرم ہوں گے، دِل کے اچھے اور خالص ہوں گے۔ مرد وہ ہوں گے جو خواتین کی عزت کریں گے، اپنے عمل کے ذمہ دار ہوں گے، اپنے احساسات کو بتانے کے قابل ہونے کے ساتھ ساتھ محبت کرنے والے بھی ہوں گے۔

اسکرین شاٹ

اسکرین شاٹ

اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کو بتاؤں گی کہ مرد حضرات ان تمام چیزوں سے مختلف ہوتے ہیں جو معاشرہ انہیں مرد بننے کے لیے اب تک بتاتا رہا ہے۔

 

اداکارہ کی اس وائرل اسٹوری پر بے شمار صارفین نے انہیں سراہا اور ان کی سوچ کی بھی تعریف کی۔