میٹرک کا پہلا ہی پرچہ آؤٹ ہوگیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں میٹرک کے امتحان آج سے شروع ہوچکے ہیں جس میں امتحان شروع ہونے کے فوری بعد ہی فزکس کا پرچہ آؤٹ ہوگیا۔

کراچی بورڈ کے تحت فزکس کا پرچہ صبح 9:30 پر شروع ہوا جو 9 بج کر 34 منٹ پر آؤٹ ہوگیا۔

واضح رہے کہ بورڈ کے قواعد و ضوابط کے مطابق پیپر شروع ہونے کے ایک گھنٹے بعد تک کوئی طالبعلم پیپر دے کر باہر نہیں آسکتا اس سے پیپر نقل مافیاکے ہاتھ لگنے کا خدشہ ہوتا ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق فزکس کے پیپر میں امتحان شروع ہونے سے 4 منٹ بعد ہی پرچہ آؤٹ ہوگیا۔