ٹریفک وارڈن کولاکھوں روپے سڑک پر پڑے ہوئے ملے،تو اس نے کیا کیا؟

ذرائع کے مطابق لاہور کے ایک  ٹریفک وارڈن زبیر کو  شہر کے علاقے قادری چوک پر 10 لاکھ روپے  روڈ پر پڑے ہو ئے ملے، جسے اس نے اٹھا لیا اور پیسوں کے اصلی مالک کے انتظار میں اسی جگہ کھڑے رہے۔

 دو گھنٹے بعد سردار محمد خان نامی شہری اپنے پیسوں کو تلاش کرتے ہوئے پریشانی میں وارڈن کے پاس آیا اور واقعہ بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگیا، شہری نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے اس سے راستے میں کہیں 10 لاکھ روپے گر گئے، جس پر وارڈنز نے جانچ پڑتال کے بعد شہری کے 10 لاکھ روپے واپس کر دئیے اور ایمانداری کی اعلٰی مثال قائم کردی۔

وارڈن زبیر نے بتایا کہ کانسٹبل صبح صادق کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ ہمیں پیسوں سے بھرا شاپر ملا، جسے ہم نے محفوظ کرلیا اور پیسوں کے اصلی مالک کے انتظار میں اسی جگہ کھڑے رہے۔

شہری سردار محمد کو پیسے ملتے ہی اس کی آنکھوں میں  آنسو آگئے اور دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ وارڈنز بلا شبہ ایماندار فورس ہے۔
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا ایمانداری کا مظاہرہ کرنے پر وارڈنز کو شاباش، تعریفی اسناد بھی جاری کیں او کہا کہ ٹریفک وارڈنز نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کی، جو اس دوران میں ناپید ہے۔