کچھ روز قبل فیصل قریشی کے پروگرام کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ لائیو شو کے دوران خاتون ٹک ٹاکر پر برس پڑے تھے۔
تاہم اب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نجی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ایک ٹی وی شو کی ہے جس میں انھیں انہی ٹک ٹاکرز کے ساتھ تفریح کرتے دیکھاجا سکتا ہے جن کو انہوں نے ' جاہل بدتمیز' کہا تھا اور دوران شو ان کی خوب کلاس لی تھی۔
وائرل ویڈیو میں فیصل قریشی ٹک ٹاکرز کے ہمراہ سالگرہ انجوائے کرتے دیکھے جاسکتے ہیں، ساتھ ہی اسٹیج پر ناخوشگوار واقعے کے باوجود میوزک نا روکنے پر انتظامیہ کو سراہتے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
دوسری ویڈیو میں فیصل قریشی مسکان نامی ٹک ٹاکر کے ساتھ خاصے خوشگوار موڈ میں موجود ہیں، مسکان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فیصل قریشی کا کہنا تھا ٹرولنگ کرنے والوں کو بولنے دو کیوں کہ ان کا کام بولنا ہے۔
فیصل قریشی نے ویڈیو میں تھپڑ پڑنے والے اسامہ کو بھی متعارف کروایا اور کہا کہ اسے تھپڑ پڑنے چاہئیں لیکن آن ائیر نہیں کیوں کہ آن ائیر سب کو خیال کرنا چاہیے، مسکان سمیت سب کو یہ بات سمجھ آگئی ہے۔
فیصل قریشی نے مزید کہا کہ سب کی عزت کریں اور میں نے اگر ان سب کو ڈانٹا تو اس لیے کہ یہ سب مجھے اپنے استاد یا بھائیوں کی طرح سمجھتے ہیں، اگر یہ پلٹ کر میری بے عزتی کر دیں تو میں ایسا کبھی نہ کروں۔