چین سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے مختلف لوازمات سے سجا ’گولڈن بوائے‘ برگر تیار کر کے دنیا کے سب سے مہنگے برگر کا ریکارڈ توڑ دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برگر کی قیمت 6 ہزار ڈالر (9لاکھ 55 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) ہے جسے ایک ریسٹورنٹ ڈی ڈالٹن کے سربراہ رابرٹ جین ڈی وین نے تیار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رابرٹ کو برگر بنانے کا خیال اپنے ریسٹورنٹ میں کچھ نیا کرنے کے حوالے سے آیا، دنیا کے مہنگے ترین برگر سے متعلق جب انھوں نے انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو انھیں پتہ چلاکہ اس وقت تک کے سب سے مہنگےترین برگر کی قیمت 5ہزار ڈالر ہے، برگر کا وزن 352کلوگرام ہے جسے 2011 میں اوریگن ریسٹورنٹ کی جانب سے تیار کیا گیا تھا۔
رابرٹ جین کے مطابق وبائی مرض کورونا کے دوران جب ریستورنٹس بند ہوگئے تو ٹیک اوے سروس جاری تھی چنانچہ انھوں نے سوچا کہ کیوں نہ اس دوران دنیا کا سب سے مہنگا برگر تیار کر لیا جائے اور اس سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی معاشرے کی بھلائی کے لیے عطیہ کی جائے۔
رابرٹ جین کے مطابق انھیں دنیا کے سب سے بڑے اور مہنگے برگر کی تیاری کے لیے کچھ آزمائشوں سے گزرنا پڑا لیکن انھوں نے بالاخر یہ برگر تیار کر لیا۔